امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی
امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس پر وضاحت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا
وائٹ ہاؤس کی وضاحت
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی۔ موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں، ان کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کو تلاش کر لیا
امریکی عہدیدار کی معلومات
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیس صرف ابتدائی درخواست پر لاگو ہوگی، موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی ریفرنس؛ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کیخلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا
نئی ویزا پالیسی کا اطلاق
امریکا کی نئی ویزا پالیسی آج سے نافذ ہوگئی ہے، ہنرمندوں کے لیے ویزا فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کرنے سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کل 3 لاکھ 99 ہزار 395 ایچ ون بی ویزے جاری ہوئے، جن میں 2 لاکھ 83 ہزار 397 بھارتی شہریوں کو دیے گئے، چین 46 ہزار 680 ویزوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔
دیگر ممالک کی صورتحال
پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ایک فیصد سے بھی کم ویزے ملتے ہیں لیکن ویزا فیس میں اضافے سے امریکا جانے کے خواہشمند تمام ہنرمند افراد متاثر ہوں گے.








