بابراعظم کی قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کے بارے میں افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی

بابر اعظم کا لاہور میں موجودگی کا اشارہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم سے متعلق وضاحت دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم دبئی نہیں، لاہور کے گالف کورس میں موجود ہیں، اظہر محمود کی ٹویٹ میں بابر اعظم کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویر بھی جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر بابراعظم کی تصویر
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابراعظم کی دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
“Breaking news: Babar spotted in Dubai … oh wait, that’s just him slicing another superb golf shot on a beautiful golf course here in Lahore ????⛳ #Lahore #Golf #PAKvIND @babarazam258 pic.twitter.com/Ynr7V16hfI
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) September 21, 2025