خود پر یقین رکھیں، باسط علی کا قومی ٹیم کو مشورہ
باسط علی کا مشورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیراج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے
صاحبزادہ فرحان کی خاص بات
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے جسپریت بمرا کو دو چھکے مارے ہیں۔ بمرا اور کلیدیپ انڈیا کے باؤلنگ کے اہم ہتھیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
حوصلہ افزائی کا پیغام
باسط علی کا کہنا تھا کہ اگر صاحبزادہ فرحان چھکے لگا سکتا ہے تو دوسرے کیوں نہیں مار سکتے، ذرا بہادری دکھائیں اور خود پر یقین رکھیں۔
میچ کی صورتحال
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہیں۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔








