ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں اس کا کوئی تو حل آج نکل ہی آئے گا اور پھر آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ لیپ ٹاپس، کمپیوٹر اور پرنٹر سستے ہونے کا قوی امکان، خواہشمندوں کے لیے خوشخبری آ گئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ مسلسل کئی دنوں کچھ بدنظری جیسے اثرات کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے، نظر اتاریں اور گوشت صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے اس کی فکر کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج صبح سے ان شاءاللہ ایسے حالات بن سکتے ہیں جو آپ کو پاور فل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟ اپنے کام سے کام رکھیں اور ان تمام معاملات سے بچ کر چلیں جن میں تھوڑا سا بھی رسک شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے: شیری رحمٰن
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب کام کرنے کا وقت ہوتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب اچھا وقت گزر جاتا ہے تو پھر پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس اچھے وقت کی مدد کریں، وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور جھوٹ بے نقاب، آپریشن سندور کو غیر قانونی قرار دے دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں ناجائز آمدن کی آمد ہو، صرف رزق حلال کا ہی ذہن میں رکھیں۔ اس وقت آپ کو ایک اچھے کام کی پیشکش کی امید بھی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال، خواجہ سلمان رفیق اور ملک محمد احمد خان قصور پہنچ گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج غیر متوقع دن ہے، آپ کو کسی جانب سے کوئی پیشکش ملنے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی ہونے کی امید ہے۔ آج پرانے معاملات کو ہرگز ہرگز نہ چھیڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز میں آیا زیور نہ دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں، وہ اس کو عدالت سے باہر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور وراثت کے امور میں آپ کا حق کم ہو بھی اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں جس کا تعلق دل کے معاملات اور عشق و محبت سے ہو، اور جو لوگ کسی بات پر ضد کریں گے، وہ اپنے لئے بڑی مشکلات کھڑی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ہونے والا ایک بڑا کام رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے اور جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا، وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اتریں گے۔ اس وقت رکاوٹ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مصنفہ ثانیہ چغتائی کی پری ٹین فینٹسی کی تقریب رونمائی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اگر کوئی ایسا فون آئے جس میں کوئی وعدہ یا لالچ ہو، تو اس سے بچ کر چلیں۔ ان دنوں دھوکا ملنے اور مالی نقصان پہنچانے کی فکر سے محفوظ رہنا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اہم دن ہے۔ بڑی پریشانی سے بھی نجات ملے گی اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔








