بھارت کے زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارت کے زرمبادلہ کی صورتحال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں، کاروں، ایل سی ویز، وینز اور جیپوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر 702.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سونے کے ذخائر کی مالیت
صرف سونے کے ذخائر کی مالیت میں بھی 2.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت تقریباً 87 ارب ڈالرز کے قریب جا پہنچی ہے۔








