کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے، شزا فاطمہ
پاکستان کو ڈیجیٹل حب بنانے کی کوششیں
حیدر آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شِزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، اگلے 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جانے کا عزم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ ہے اور ۔۔‘‘ سابق بھارتی کرکٹر اپنے ہی پلیئر ویرات کوہلی پر برس پڑے
نوجوانوں کے لیے سہولیات کی فراہمی
نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات ہیں۔ آئی ٹی کے ترقی کے لئے ہیومن ریسورسز کو بڑھایا جا رہا ہے اور انفرا اسٹرکچر کے لیے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان کے اغوا اور قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا قریبی دوست ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار
انکیوبیشن سینٹرز کی کامیابیاں
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 8 انکیوبیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں اور صرف حیدر آباد سے ایک ارب سے زائد کے اسٹارٹ اپس ہوئے ہیں۔ سالانہ تین لاکھ سے زائد نوجوان تربیت حاصل کر کے اسٹارٹ اپس شروع کر رہے ہیں، مختلف یونیورسٹیز سے الحاق اور آئی کلاوڈ پر کام ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹ کے مطابق قاسم خان سوری نے امریکا میں اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟عابد شیر علی
ڈیجیٹل ایکٹ کی اہمیت
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکٹ کی منظوری کا مقصد ڈیجیٹل سسٹم کی جانب بڑھنا ہے، جس سے عام عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر شعبہ اب ڈیجیٹل ہو رہا ہے، نادرا کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے اور ہر شخص کا ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا۔
آنے والی تبدیلیاں
شزا فاطمہ نے کہا کہ خریداری کرنے والے کسی بھی شخص کا ڈیٹا ریوینیو میں نہیں جاتا۔ آنے والے وقت میں گرین انیشیٹو کے تحت زراعت میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہے۔








