ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(آئی این پی ) ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں بچوں میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی، ڈبلیو ایچ او بھی پریشان، ماہرین بھیج دیے

تفصیلات

تفصیل کے مطابق پاکستان بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ مینوفیکچررز نے اعلان کیا ہے کہ گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو 12 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے کا ہو گیا ہے، جس کا مطلب ہے فی کلو گھی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 سے 2,850 روپے تک جا پہنچی ہے، یعنی فی پیک 70 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں گھی فی کلو 535 روپے اور کوکنگ آئل فی کلو 572 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈیلرز کی رائے

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں فی لیٹر یا فی کلو 10 سے 15 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے سے ملک کے بڑے برانڈز متاثر ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر کنگ آئل کا 10 لیٹر کین اب 6,400 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ دیگر برانڈز کے 5 لیٹر اور فی کلو پیکٹس بھی نمایاں مہنگے ہو چکے ہیں۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...