وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرض منصبی کی ادائیگی کے دوران جاں بحق پی ڈی ایم اے آفیسر کے خاندان کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ڈی ایم اے آفیسر عبدالرحمن کے اہلخانہ کے لئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالرحمن کی خدمات کا اعتراف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے آفیسر مرحوم عبدالرحمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالرحمن کی سیلاب زدگان کے لئے شب و روز محنت اور خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔








