کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی کے لیڈران کا مشترکہ خط، شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے لیڈران کا مشترکہ خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی کے لیڈران کی جانب سے مشترکہ خط لکھا گیا ہے، جس میں لکھا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال موجود ہے۔ 9 مئی کے 7 جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں عدالت بری کر چکی ہے، عدالت سے بے گناہ ثابت بھی ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر کیسز میں ضمانت کا التوا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال: علاج کے لیے جانے والا غیر ملکی سیاح ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر علاج کروائے بغیر واپس چلا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
شاہ محمود قریشی کی گرفتاری
خط میں مزید لکھا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو 2023 میں بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی ایک سیاسی لیڈر نہیں بلکہ اس سسٹم کا ایک آئینہ ہے۔ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ان کے کچھ آئینی حقوق ہیں جو انہیں دینے کے ساتھ ساتھ فوری رہائی بھی دی جائے۔
ناانصافی کے خلاف آواز
خط میں واضح کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ جیل سے یہ خط ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری نے لکھا۔








