پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا، جس میں ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد سکول حصہ لیں گے۔

پہلا مرحلہ

پہلے مرحلے میں ان تمام سکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی۔ پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز تمام منتخب شدہ سکولز میں ٹرائلز لیں گے۔ ستمبر کے تیسرے ہفتے میں 400 سے زائد سکولز کا 40 اوورز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

ون ڈے ٹورنامنٹ

ون ڈے ٹورنامنٹ کی بہترین 100 ٹیمیں ویکنڈ سکولز لیگ میں شرکت کریں گی۔ ویکنڈ سکولز لیگ 2 روزہ میچز پر مشتمل ہوگی۔ ون ڈے ٹورنامنٹ کی چیمپئن سکول ٹیم بیرون ملک دورہ کرے گی۔ سکولز ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمر پی سی بی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔

فنڈنگ اور سہولیات

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ساری فنڈنگ پی سی بی کرے گا، سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے بچے تعلیم کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے۔ پی سی بی ملک بھر میں 168 سکول گراؤنڈ آباد کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...