بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے، کچھ لوگوں کو اس پروگرام کے نام سے مسئلہ ہے،سینیٹر روبینہ خالد

بی آئی ایس پی پر تنقید کا جواب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی پر تنقید افسوسناک ہے، کچھ لوگوں کو اس پروگرام کے نام سے مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم

پریس کانفرنس کی تفصیلات

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کا ڈیٹا نہ تو لسانیت پر مبنی ہے نہ صوبائیت پر، اس پروگرام کا کسی سیاسی جماعت سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ہی ہم کورونا وبا کے دوران لوگوں تک پہنچے، 2022 کے سیلاب میں بھی متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی گئی، رمضان پیکج کے دوران بھی بی آئی ایس پی کے ذریعے لوگوں کی مدد کی۔ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے، سیاست میں سچائی اور ایمانداری ضروری ہے، پروگرام سے مستفید ہونے والے ایک کروڑ خاندانوں کی دل آزاری نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

کیش ٹرانسفر کی اہمیت

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کے مرحلے کے لیے کیش ٹرانسفر بہت ضروری ہے، متاثرہ خاندانوں کو رقم ملے گی تو وہ بآسانی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے، اس میں ان لوگوں کو عزت نفس بھی برقرار رہے گی، تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام ہے تو وہ بتا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پی ایس ای آر کے تحت پنجاب بھر میں گھر گھر سروے شروع، مستقبل میں یہ سروے عوام کے لیے کتنا مفید؟ اہم تفصیلات جانیے

ڈیٹا کی شفافیت

انہوں نے وضاحت دیتے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ تمام افراد سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے تاہم ہمارا ڈیٹا جیو ٹیگ ہے، اس پروگرام کے زریعے ہمیں معلوم ہے کہ جہاں جہاں سیلاب آیا ہے وہاں رہائش پذیر کون سے خاندان خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہم اس منصوبے کے زریعے ایک کروڑ لوگوں کی مالی مدد کرتے ہیں، جس میں رجسٹریشن سے لے کر رقم کی منتقلی تک، ایک منظم اور شفاف طریقہ کار موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا،کسی کوپسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

کمیونٹی کی مدد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس پروگرام کے ذریعے بھکاری بنانے کا خیال غلط ہے، دنیا بھر میں سوشل پروٹیکشن پروگرامز چلائے جاتے ہیں، بی آئی ایس پی سے اب دیگر ممالک بھی سیکھ رہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آڈٹیٹر جنرل کی زیر نگرانی آڈٹ ہوتا ہے، عالمی ادارے اس پروگرام کی مانیٹرنگ کرتے ہیں، جو باتیں کی جارہی ہیں، اُن کے اغراض و مقاصد سمجھنے سے قاصر ہوں، اس طرح کے بیانات سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کو نقصان ہو گا۔

سوشل میڈیا پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...