اگر آپ ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سے شروع کریں، زیادہ وصولی ہو گی: فیصل واؤڈا

ایف بی آر کی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کی تیاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں۔ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر ملک میں تنقید میں اضافہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی پر وہاب ریاض کا دلچسپ تبصرہ

ترسیلاتِ زر کی صورتحال اور حکومتی اقدامات

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال حکومت نے ترسیلاتِ زر پر سبسڈی کم کر کے 20 سعودی ریال کر دی ہے، رواں مالی سال اسکیم میں تبدیلی سے 30 فیصد کی بچت ہو گی۔ سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ اس اسکیم کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ زیادہ رقم بھجوائی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک گزشتہ 3 سال کا مکمل ڈیٹا لے کر آئیں اور کمیٹی کو بریفنگ دیں۔

اسکیم کی حقیقت اور انکوائری کی ضرورت

اس اسکیم سے بینکوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے، یہ ایک قسم کا اسکینڈل ہے، انکوائری کروائی جائے، چیئرمین ایف بی آر کو بینکوں سے ریکوری کرنا ہو گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...