صاحب کے ساتھ ڈیوٹی کرتے دو تین ماہ ہو ئے، سوچا ڈیرے پر رہنا مشکل ہو گا، خدشہ دل میں لئے پنڈی روانہ ہوئے، اگلے پانچ سال کمرہ میرا ٹھکانہ ٹھہرا۔

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 299

پہلی پنڈی یاترا کا خوف

مجھے صاحب کے ساتھ ڈیوٹی کرتے دو تین ماہ ہو ئے تھے۔ ہر ویک اینڈ پروہ بائی روڈ راولپنڈی جاتے تھے، میں پہلی بار صاحب کے ساتھ پنڈی جا رہا تھا۔ میں نے ظہور سے پوچھا؛ ”تم صاحب کے ساتھ پنڈی جا کر کہاں ٹھہرتے ہو؟“ کہنے لگا؛ ”ڈیرے پر۔“ میں نے سوچا میرے لئے تو ڈیرے پر رہنا مشکل ہو گا۔ اگر ایسا ہوا تو میں اپنی پھوپھی نشاط افزاء (ابا جی کی سب سے چھوٹی ہمشیرہ) کے گھر اسلام آباد رات بسر کر کے صبح دھمیال ہاؤس آ جایا کروں گا۔ اگلے روز اس خدشہ کو دل میں لئے پنڈی روانہ ہوئے۔ موٹر وے پر ہم ”بھیرہ ریسٹ ایریا“ چائے کے لئے رکے۔ منسٹر نے چائے کے ساتھ اپنے پسندیدہ بسکٹ لئے جبکہ باقی سب نے چائے اور مونگ پھلی لی۔ یہ اگلے ساڑھے چار سال دوران سفر موٹر وے پر ہماری روٹین رہی۔

دھمیال ہاؤس کا پہلا دن

دھمیال انٹر چینج سے ہم نے موٹر وے کو چھوڑا اور آدھ گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد ڈھلتی شام میں دھمیال ہاؤس پہنچے۔ جہاں ان کا ملازم خاص عبدل ہمارا منتظر تھا۔ عبدل گاڑی سے سامان نکال کے ان کے کمرے میں رکھ کر واپس آیا تو صاحب بولے؛ ”عبدل! شہزاد صاحب! کا سامان بہروز صاحب والے کمرے میں رکھ کر اے سی چلا دو۔“ (بہروز صاحب کا اکلو تے بیٹا ولایت سے بیرسٹری پڑھ کے آیا ہے۔ اُس وقت یہ چھوٹا بچہ تھا۔) اگلے پانچ سال یہی کمرہ میرا ٹھکانہ ٹھہرا۔

رائے اعجاز کی منطق

مجھے صاحب کے ساتھ کام کرتے پانچ چھ ہفتے ہی ہوئے تھے کہ ایک روز رائے اعجاز احمد ایم پی اے، شیخوپورہ ضلع کے دو اور ایم پی ایز کے ہمراہ صاحب سے ملنے آئے۔ ان کے ساتھ میرا جو نئیر کو لیگ ”نجیب اسلم“ بھی تھا۔ میں نے نجیب سے پوچھا؛ ”کیسے آنا ہوا؟“ کہنے لگا؛ ”راجہ صاحب سے ملنا ہے۔ رائے صاحب ساتھ لائے ہیں۔“ خیر میں نے انہیں ملا دیا۔ رائے اعجاز صاحب سے کہنے لگے؛ ”یہ نجیب ہے۔ بڑا محنتی اور اچھا افسر۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اسے اپنا سٹاف افسر رکھ لیں۔“ صاحب نے انہیں جواب دیا؛ ”رائے صاحب! شہزاد صاحب ہیں میرے پاس۔ مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی ذاتی سٹاف کے لئے میں سفارش نہیں مانتا۔“ نجیب شرمندہ ہو گیا، شرمندہ رائے اعجاز بھی ہوئے، گو بعد میں میرے ان سے اچھے تعلقات رہے۔

اقبال سدوزائی اور دوستیاں

اقبال سدوزائی ڈی جی انسپکشن بلدیات پنجاب صاحب کے ساتھ چیف افسر ضلع کونسل راولپنڈی رہے تھے۔ اقبال سدوزائی اور میرے بڑے بھائی خالد فاروق گہرے دوست اور کولیگ تھے۔ ہم جب بھی لوکل گورنمنٹ کمپلیکس والے دفتر جاتے تو ہماری میزبانی اکثر یہی دونوں کرتے تھے۔ اقبال سدوزئی کی طرح بھائی جان خالد بھی چیف افیسر ضلع کونسل راولپنڈی رہے تھے۔ صاحب جنرل ضیاء الحق مرحوم کی قائم کردہ پاکستان ضلع کونسلز ایسوسی ایشن کے پہلے چیئرمین تھے۔ اسی وجہ سے صاحب جنرل ضیاء کے بہت قریب تھے۔

سیاسی منظرنامہ

اس دور کے ضلع کونسل چیئرمینوں میں پاکستانی سیاست کے نامور لوگ فخراما م (خانیوال)، بیگم عابدہ حسین (جھنگ)، پرویز الٰہی (گجرات)، یوسف رضا گیلانی (ملتان)، حامد ناصر چٹھہ (گوجرانوالہ)، رفیق لغاری (ڈی جی خاں) اور چوہدری محمد نذیر (فیصل آباد) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے۔ (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...