پنجاب چیریٹی کمیشن اور سول ڈیفنس پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیے قومی امن میلہ کا انعقاد

نوجوانوں کے لیے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب چیریٹی کمیشن اور سول ڈیفنس پنجاب کے زیر اہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر 12 بجے تک بند کردی گئی

امن میلہ برائے نوجوانان

دو روزہ امن فیسٹیول میں طلباء، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی اور حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی

سول سوسائٹی کا کردار

فیسٹیول سے خطاب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا تعاون جاری رکھنے کا عزم، جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے: ترک وزیر خارجہ

پائیدار ترقی اور کمیونٹی ایمپاورمنٹ

پنجاب چیریٹی کمیشن صوبے میں معتبر اور ذمہ دار این جی اوز کی معاونت اور رہنمائی کر رہا ہے۔ حکومت اور سول سوسائٹی کے مابین مضبوط شراکت داری پائیدار ترقی اور کمیونٹی امپاورمنٹ کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس، عدالت نے شوہر کو سخت ترین سزا سنا دی

سول ڈیفنس کی کردار ادا کرنا

ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خاں نے فیسٹیول سے خطاب میں بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔ امن، سماجی استحکام اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم کب تک جاری رہے گی؟ اہم تفصیلات جانیے

رضاکارانہ خدمات میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے حاضرین کو دعوت دی کہ بطور رضاکار رجسٹریشن کروا کر ملک و قوم کی خدمت کے مشن کا حصہ بنیں۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب نے بتایا کہ 3 ہفتوں میں 14 ہزار افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

جدید آلات کی خریداری

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین سے جدید آلات لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل کھلا ہے۔ چانن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ 2 روزہ نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول میں ملک بھر سے 500 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...