لاہور میں 50 سالہ شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل، قاتلہ بیوی بیٹے سمیت گرفتار
لاہور میں اندھے قتل کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنجروال کے علاقے میں 50 سالہ رفیق کے اندھے قتل کی ملزمہ بیوی کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، کویت دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات، تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
مقتول کی زندگی
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق مقتول رفیق ہنجروال بارا سٹریٹ میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ مقتول کی بیوی ارشاد بی بی کا عرصہ 6 ماہ سے دولت خان نامی شخص سے ناجائز تعلق قائم ہوا، جس کے متعلق خاوند رفیق کو علم ہو گیا اور گھر میں ناچاقی اور لڑائی جھگڑا رہنے لگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل جنت امین خان کو کراچی کے مال میں جانا مہنگا پڑ گیا، مداحوں نے گھیر لیا
قتل کی منصوبہ بندی
ملزمہ ارشاد بی بی نے 15 سالہ بیٹے مجاہد کے ساتھ مل کر خاوند کو ملک شیک میں نشہ آور گولیاں دی۔ مقتول رفیق کے بے ہوش ہو جانے پر بیوی نے گلہ دبا کر خاوند کا قتل کر دیا۔
تفتیشی عمل
پولیس کے مطابق ملزمہ نے خاوند کے قتل کو طبی موت قرار دے کر خاندان سے مل کر تدفین کروا دی۔ ہنجروال پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر ملزمہ ارشاد بی بی اور بیٹے مجاہد نے جرم قبول کر لیا۔ ملزمہ ارشاد بی بی اور بیٹے مجاہد کے خلاف مقتول رفیق کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔








