لاہور کے سرکاری ہسپتال سے ایک اور نومولود اغوا
لاہور کی میو ہسپتال میں اغواء کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے سب سے بڑی سرکاری میوہسپتال کی ایمرجنسی سے 2 روز کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کرکے فرار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے جسمانی ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بچی کی ہسپتال آمد
مرید کے کا رہائشی قاسم دوپہر 12 بجے 2 روز کی بچی کو میو ہسپتال لیکر آیا، بچی لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پیدا ہوئی، ڈاکٹرز نے معمول کے چیک اپ کے لیے بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان، ماہر فلکیات
سی سی ٹی وی فوٹیج کا انکشاف
اغوا کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون بچے کو اٹھاتے ہوئے ایمرجنسی سے باہر نکل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور سمندری طوفان کی تشکیل کا طریقہ کیا ہے؟
تحقیقات کا آغاز
چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو ہسپتال نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر عمران حسن ہوں گے۔
کیس کی تازہ ترین معلومات
لاہور کے سرکاری ہسپتال سے ایک اور نومولود اغواء، دو روز کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کرکے فرار ہوگئی۔ pic.twitter.com/2JGNE2XskJ
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 25, 2025








