لاہور کے سرکاری ہسپتال سے ایک اور نومولود اغوا

لاہور کی میو ہسپتال میں اغواء کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے سب سے بڑی سرکاری میوہسپتال کی ایمرجنسی سے 2 روز کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کرکے فرار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد
بچی کی ہسپتال آمد
مرید کے کا رہائشی قاسم دوپہر 12 بجے 2 روز کی بچی کو میو ہسپتال لیکر آیا، بچی لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پیدا ہوئی، ڈاکٹرز نے معمول کے چیک اپ کے لیے بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
سی سی ٹی وی فوٹیج کا انکشاف
اغوا کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون بچے کو اٹھاتے ہوئے ایمرجنسی سے باہر نکل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں پولیس کا نظاظلم، زمین کے تنازع پر 15 سالہ لڑکی پر دہشتگردی کا پرچہ دیدیا
تحقیقات کا آغاز
چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو ہسپتال نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر عمران حسن ہوں گے۔
کیس کی تازہ ترین معلومات
لاہور کے سرکاری ہسپتال سے ایک اور نومولود اغواء، دو روز کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کرکے فرار ہوگئی۔ pic.twitter.com/2JGNE2XskJ
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 25, 2025