پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کی فتح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلو شبانہ: ماہرہ کی پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار امریکی خاتون سے ملاقات، ویڈیو وائرل
ایشیا کپ کی تاریخ
یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔ پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
تاریخی لمحہ
It has taken more than 40 years but we finally have it: a first India-Pakistan Asia Cup final pic.twitter.com/T2vOiRfURQ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 26, 2025
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بریف کیس سے ملی لاش کا معمہ حل، ملوث خاتون اور اس کا عاشق گرفتار
فائنل کی توقعات
یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔ شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔
ایشیا کپ کی جیت
واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔