ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 106 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستانی ٹیم کا 106 رنز کا ہدف
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا، پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب گل فیروزہ ایک رن پر آؤٹ ہو گئیں۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری جب سدرہ امین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گری، جبکہ چوتھی وکٹ 41 رنز پر گری جب منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند
مزید وکٹز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی
پاکستان کی پانچویں وکٹ 52 کے مجموعی سکور پر گری، جب عالیہ ریاض 12 ویں اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا 13 جبکہ طوبہ حسن صفر رن پر آؤٹ ہوئیں۔
ویمنز سکواڈ کا تعارف
پاکستان ویمنز سکواڈ میں منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ شامل ہیں۔ بھارتی ویمنز سکواڈ سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پریت کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ریڈی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ پر مشتمل ہے۔