پنجاب میں غیر قانونی شکار پر 57 افراد پر لاکھوں روپے کے جرمانے
جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی کارروائیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور: پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہارڈ سٹیٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا
آپریشنز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور جیو، دنیا سمیت لاہور کے سینئر کرائم رپورٹرز کو NCCIA کا نوٹس جاری، یاسر شامی
بہاولپور ڈویژن میں کارروائیاں
ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے گلیشیئرز کے پگھلنے سے پہاڑوں میں بسنے والی زندگیوں پر اثرات
دیگر ریجنز میں جرمانے
لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار اور گجرات میں 4 شکاریوں کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
مزید کارروائیاں
دیگر کارروائیوں میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 60 سے زائد گیئرز برآمد ہوئے، نارووال میں ایک اژدھا ریسکیو کر کے جنگل میں چھوڑا گیا جبکہ جہلم میں فالکن کے غیر قانونی شکار پر کارروائی کی گئی۔








