تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا انڈر گراؤنڈ پارکنگ پروجیکٹ روکنے کا حکم
بغاوت کی ناکامی کا ردعمل
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی یہ بغاوت ناکام ہوئی۔ شرپسندوں کے پتھراو¿ سے ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ دہشت گرد اور فسادی دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل
خیبر پختونخوا کا کردار
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی۔ احتجاج میں خیبر پختونخوا کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت باعث تشویش اور تحقیق طلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے، عطا تارڑ
پنجاب کے عوام کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک فساد اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو اس مرتبہ بھی مسترد کر دیا۔ جو انقلاب لانے نکلے تھے، اب وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ ان کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے ہیں جبکہ وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاك فضائیہ کی جرأت مندانہ کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
والدین کا کردار
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ان والدین پر جو اپنے بچوں کو اس فتنے کی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ کیا خیبر پختونخوا کے لوگوں کی قسمت میں دھرنے، جلسے اور مار دھاڑ ہی باقی رہ گئے ہیں؟
بہترین معیار زندگی کی ضرورت
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو بہترین معیار زندگی کی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو مل رہی ہیں، وہی سہولیات کے پی کے عوام کا بھی حق ہیں۔ کے پی کے عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے ان شرپسندوں کا محاسبہ کرنا چاہئے۔ پاکستان جب بھی ٹریک پر آتا ہے تو ایسے فتنے رخنہ ڈالنے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔








