جہلم: تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق، مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم میں افسوسناک واقعہ
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خان اکیڈمی کا پاکستان میں اساتذہ کو اے آئی ٹولز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کا معاہدہ
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
بچوں کی حالت اور طبی امداد
پولیس نے بتایا کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق دیگر 6 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔