ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان صرف قابل مذمت نہیں بلکہ پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی بھی کوشش ہے، مولانا طاہراشرفی
آئی سی سی کا اجلاس
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی
حکومتی پالیسی پر عملدرآمد
دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اس وقت کہاں ہیں؟ حیران کن انکشاف
پاکستان ٹیم کے خلاف کھیلنے پر فخر
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی
ٹرافی اور انعامات کی واپسی کی امید
ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے، پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ وقت اُمت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 ہزار سے زائد علماء , مشائخ اور خواتین مذہبی سکالرز سے خطاب
اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع
بی سی سی آئی کا اقدام
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہیے
محسن نقوی کی مزاحمت
مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمیت کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمیت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
اختتامی تقریب
محسن نقوی سٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔








