روٹی، نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

روٹی اور نان کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کا قرض اتارنے کیلئے ماں نے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیا
ضلع انتظامیہ کے اقدامات
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی
درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں، ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔
مقدمے کی اگلی سماعت
عدالت نے کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی。