بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری

جسمانی ریمانڈ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا، وکیل سلمان صفدر کے دلائل
عدالت میں پیشی
سما ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں:چوہدری شجاعت حسین
عدالتی حکم
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی جج نے تینوں ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
دیگر ملزمان کی صورتحال
عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9 خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 102 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
مقدمات کی تفصیلات
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، مقدمہ دہشت گردی سمیت 16 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔