سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی جانب سے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

اہتمامِ عشائیہ
جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت اور ماہرِ تعلیم چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے
شرکت اور محفل کا آغاز
تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کا شرف معروف شاعر اطہر عباسی کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر
چوہدری شہباز حسین کا خطبہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ اُن کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اُن کے بھائی چوہدری اللہ دتہ وڑائچ عمرہ اور روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کے بعد اُن کے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کی سماجی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جسطرح کمیونٹی نے انکی پذیرائی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ وڑائچ اور ان کے صاحبزادے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ کو پنجاب کی ثقافت روایتی انداز میں پگ باندھ کر عزت افزائی کی گئی۔ چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ “پگ” پنجاب کی شان ہے جس طرح دوسرے صوبوں کا اپنا کلچر اور روائتیں ہیں اسی طرح پنجاب کا ایک اپنا انداز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
عزت افزائی اور شکریہ
چوہدری اللہ دتہ وڑائچ اور چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے عزت افزائی پر میزبان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم چوہدری شہباز حسین کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں عزت سے نوازا اور پنجاب ثقافت کو اجاگر کیا۔
لائیو باربی کیو اور مہمان نوازی
تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع لائیو باربی کیو اور خصوصی پاکستانی کھانوں سے کی گئی جسے شرکاء محفل نے بے حد سراہا۔