پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

پاکستان کا عالمی انسانی حقوق کونسل میں انتخاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پاکستان بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا سمندری ریف پر قبضے کا دعویٰ، فلپائن اور امریکہ نے میزائل فائر کردیے۔
ممالک کا شکریہ
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا قیمتی ووٹ اور اعتماد دیا۔ ان کاکہناتھا کہ یہ انتخاب پاکستان کے مضبوط انسانی حقوق کے مؤقف اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں اس کے کردار کا اعتراف ہے۔
پاکستان کا عزم
پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، عالمگیریت، اتفاقِ رائے اور باہمی تعاون کی بنیاد پر کام جاری رکھے گا۔
With the Grace of Allah Almighty, Pakistan has been elected to the UN Human Rights Council for the term 2026-28 with an overwhelming majority.
My profound gratitude to all UN Member States for their support!
Pakistan's election is a recognition of its strong credentials and…— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 14, 2025