26 نومبر احتجاج؛ فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ
علیمہ خان کا مقدمہ چیلنج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ
عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج
علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا، پسماندہ علاقوں میں ویکسین کی سپلائی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں: ڈاکٹر ثمرہ خرم
وارنٹ گرفتاری کی منسوخی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
درخواست کا موقف
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام پہنچایا۔








