سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا

سعد رفیق کی پیش گوئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو کیا ہو گا؟ بڑا فیصلہ

شیر افضل مروت سے ملاقات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی، جہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا۔ مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں۔ بولے ضرور! میں نے عرض کیا کہ جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے PTI سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال، کانگریس کے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے، ’’جنگی سوچ‘‘ کو ناکام قرار دیدیا

پیش گوئی کا درست ہونا

دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ہوۓ پھر آمنا سامنا ہو گیا، عمران خان شیر افضل صاحب کو پارٹی سے نکال چکے تھے۔ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہنسنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائیکل صرف چند گھرانوں کے پاس تھے، بیاہ شادی کے موقع پر گڈّے استعمال کیے جاتے تاکہ بچّے اور عورتیں آسانی سے دوسرے گاؤں تک جا سکیں

مڈل کلاس کی سیاست

شیر افضل نے کہا کہ آپکی پیش گوئی وقت سے پہلے ہی پوری ہو گئی۔ میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ہوا؟ بتایا کہ میرا اخراج خان صاحب کی ہمشیرہ اور اہلیہ کی باہمی گروپنگ نہ جوائن کرنے کا شاخسانہ ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلٰی بھولے بادشاہ لگتے ہیں، وہ بھی عشق ِ عمران میں مبتلا ہیں۔ یہ کم بخت مڈل کلاس سے سیاسی کارکن straight fighter ہوتے ہیں، لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کر مخالف کی صفوں میں گھُس جاتے ہیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں۔

سازشوں کی سیاست

سعد رفیق نے مزید کہا کہ ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیتتے ہیں، تلخ سچ بولنے والے نہیں۔ مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ہے حکمرانی کے لئے نہیں۔ وقت آنے پر سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ہی اتاریں گے۔ مشتری ہوشیار باش۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...