ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی آگیا
پاکستان کی کامیابی پر محسن نقوی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی غیر ملکیوں اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
محسن نقوی کی مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
کامیابی کا راز
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ کامیابی پر کپتان، کھلاڑیوں، اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
لاہور ٹیسٹ کا نتیجہ
واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی ہے۔








