نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
نیٹ میٹرنگ میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ ‘پارٹی ٹاؤن’ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ‘کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے’
آف گرڈ سولر کی صلاحیت
انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔
بجلی کے نرخوں کا موازنہ
سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ گرڈ اور نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی کا موازنہ نہیں ہوسکتا، گرڈ کی بجلی میں 14 روپے کیپسٹی اور 9 روپے ٹیکسز شامل ہیں جب کہ نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہے۔








