پشاور ہائی کورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب روک دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن میں اسلام آباد پہنچے، 3 منٹ میں بھاگ گئے: سینئر وزیر سندھ ناصر حسین شاہ
الیکشن کمیشن کی رائے
ایڈیشنل ڈی جی لاء الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے کہا کہ اس کیس کو اگلے ہفتے تک رکھ لیں، ہم اس پر دلائل دیں گے۔
الیکشن کمیشن کو نوٹس
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔








