خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت، نعرے بازی، دھکم پیل

حلف برداری کی تقریب

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری

شرکاء کی موجودگی

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی کے رہنما اور دیگر حکام شریک تھے۔ حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس دوران نعرے بازی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے

سہیل آفریدی کا سیاسی پس منظر

یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی حلقہ پی کے 70 خیبر 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بھی بنائے گئے تھے اور اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا

تعلیمی قابلیت اور سیاسی سفر

سہیل آفریدی نے سیاسی سفر کا آغاز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا تھا، وہ صوبائی صدر بھی رہے اور بعد ازاں انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر بنے۔ انہوں نے جامعہ پشاور سے اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ گزشتہ دونوں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن سپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...