مہمند میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا

پاک فوج کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک
مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بائبل بیلٹ: جہاں دائیں بازو کے مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ٹرمپ خدا کا بھیجا ہوا ہے
سیکیورٹی صورتحال
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کا پریشر نہیں لینا ، غریبوں کا چالان نہ کریں ،وارننگ دیں: علی امین گنڈا پور کا پشاور میں پولیس سے خطاب
دہشتگردی کے منصوبے
تشکیل بھیجنے کا مقصد سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کرکے دہشتگردی پھیلانا تھا۔ دراندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے باعث ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھونے ہوئے چنے کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے یا نہیں؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا
مزید کارروائیاں جاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
شمالی وزیرستان کی کارروائی
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کو اباخیل میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے دوران دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناکر 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک کیے گئے خوارج علاقے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔