پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی، سیکیورٹی ذرائع

پشاور میں ایک اہم کارروائی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاری
اہداف کا انتخاب
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور
کابل میں کارروائی
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا۔
قندھار میں ٹارگٹ
پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹرز نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔