نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا، عظمیٰ بخاری
انسپکٹر جنرل پولیس کو طلبی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ اور صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، پاکستانی بھی شامل ہونے کا انکشاف
رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔
حلف اٹھانے کی تقریب
قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔