سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری

گجرات: شوکاز نوٹس کا اجرا
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو تنازع پر بہن نے بہن کو گولی مار دی
واقعہ کی تفصیلات
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ
شوکاز نوٹس کا مواد
ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق یہ عمل غفلت اور بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے
پرچم ہٹانے کا عمل
شوکاز نوٹس کے بعد کالج کی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی سرکاری عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ مریم نواز کی تصویر کا جھنڈا۔
یہ کس قسم کا نیا مذاق ہے؟ اب صرف یہی رہ گیا ہے کہ زبردستی بچوں کے یونیفارم پر بھی اپنی تصویر نصب کر دیں۔ pic.twitter.com/tTrP4KBAQL
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) October 15, 2025