آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، گرین شرٹس سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم

کو لمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ، خطاب میں کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید

انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کا زوال

پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔ تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 133 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

پاکستان کی بولنگ کی بہترین کارکردگی

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال نے 2، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ لی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا۔

بارش کے سبب میچ کا اختتام

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 6.4 اوورز میں بغیر نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو پھر روکا گیا اور بعد ازاں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...