پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

پاکستان کا کلیدی کردار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کا خونریز حملہ، سکولوں پر بمباری، 60 فلسطینی شہید
اسلام آباد سمپوزیم میں شرکت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ
خطاب سے اہم نکات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کے فعال کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ عزت، مکالمے اور اصولی سفارتکاری کے ذریعے شمالی و جنوبی دنیا کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی پرامن بقائے باہمی کے نظریے سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
معاشرتی اور تعلیمی شعبوں کی شمولیت
پاکستان تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر کھڑا ایک ذمہ دار ملک ہے جو ہمیشہ بردباری، توازن اور تعمیری روابط کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب میں نامور ماہرینِ تعلیم، اعلیٰ سرکاری حکام، غیر ملکی سفیر، کاروباری برادری کے نمائندگان، طلبہ اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی۔