وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجراء کا فیصلہ کر لیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے

وفاقی حکومت کا نیا بزنس ویزا پروگرام
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
نئی مجوزہ پالیسی
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، نئی مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیئے جائیں گے۔ بزنس ویزا پر کاروباری افراد کو ملٹی پل انٹری ویزے جاری کیے جائیں گے۔
افغان شہریوں کے لیے مواقع
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق، پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں گے۔