آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی عہدے چھوڑ دیئے

آزاد جموں و کشمیر میں وزراء کے استعفے
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی عہدے چھوڑ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ
استعفوں کی تعداد میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت میں شامل مستعفی وزراء کی تعداد 3 ہوگئی۔ دونوں وزراء آج پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس
مستعفی وزراء کی شناخت
مستعفی ہونے والوں میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں ، یوسف رضا گیلانی
مہاجرین کی نشستوں کی مخالفت
آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے مہاجرین ممبران اسمبلی کی نشستوں کی مخالفت کے بعد وزراء کے استعفے آنا جاری ہیں۔ وفاقی وزراء اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔
کابینہ کی تشکیل
یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں 20 وزراء اور مشیران پر اتفاق کیا گیا تھا، سیکرٹریز کی تعداد بھی 20 رکھنے پر اتفاق ہوا تھا.