پی ٹی آئی ایم این اے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی
چودھری بلال اعجاز کا استعفیٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: منظوری: راولپنڈی اور اٹک میں فوج کی تعیناتی
استعفیٰ کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ
نئے جنرل سیکرٹری کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔
استعفیٰ کی ترسیل
ایم این اے بلال اعجاز نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا۔








