5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کم بخت تاش ایسا کھیل ہے کہ وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا، بنیادی مرکز صحت ایک طرح کا کلب ہی بن گیا تھا، پھر ٹیم بن گئی اس طرح کرکٹ کا ٹھرک پورا ہو جاتا
عدالت کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات بالآخر سامنے آگئیں
حاضری معافی کی درخواست
علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی.








