ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری، ویڈیو وائرل

ایرانی صدر کی سائیکل سواری
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل کی سواری کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیوی نے شراب کے نشے میں دھت شوہر کو جھگڑا کرنے پر ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا
سائیکل سواری کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جب صدر مسعود پزشکیان نے صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل کی سواری کی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی مخالف “آنٹ فینی” کو قتل کروانے والی “دی فیٹ لیڈی” گرفتار
ویڈیو میں منظر
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی صدر انتہائی خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں جبکہ دیگر حکام اور ان کا سکیورٹی سٹاف بھی سائیکل پر ان کے ارد گرد ہیں اور پیچھے آرہے ہیں۔
⚡️Iranian President Masoud Pezeshkian promotes health by cycling in Isfahan, alongside other officials. pic.twitter.com/8TkWjPRoSs
— S2FUncensored (@S2FUncensored) October 16, 2025
صارفین کا ردعمل
چند سوشل میڈیا پیجز نے لکھا کہ صدر مسعود پزشکیان نے صحت کیلئے اقدامات کو اجاگر کرنے کیلئے سائیکل کی سواری کی جبکہ صارفین نے ایرانی صدر کے اس اقدام پر مثبت ردعمل دیا۔