وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والا مذہبی جماعت کا کارکن گرفتار

وزیر مملکت داخلہ کو دھمکیاں دینے والا گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والے مذہبی جماعت (ٹی ایل پی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دورانِ تفتیش اعتراف
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ قدم مذہبی جماعت کے بعض عہدیداروں کی ہدایت پر اٹھایا۔ مذہبی جماعت کے مقامی عہدیداروں نے اسے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا فون نمبر فراہم کیا اور کہا کہ انہیں دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے بڑھتی کشیدگی کے باوجود جنگ بندی پر اتفاق کیا اور۔۔‘‘ امریکی تجزیہ کار نے اہم بیان جاری کر دیا
ملزم کی معافی
’’وی نیوز‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اسے اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ طلال چودھری سمیت پوری قوم سے معذرت خواہ ہے۔ اس نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور امن و بھائی چارے کو فروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا رائے
طلال چوھدری کو دھمکیاں TLP کی قیادت نے دلوائیں انہوں نے ھی طلال چوھدری کا نمبر شیئر کیا تھا۔
یہ کہاں کے مسلمان ہیں جو اپنے بچوں سے نہیں دوسروں کے بچوں سے جان سے مارنے کی دھمکی دلواتے ہیں؟ pic.twitter.com/43DnFcrlTV— بِٹــــــــــــــــــــــــو ???????? (@BIT0420) October 16, 2025
پولیس کی انکوائری
ملزم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی حرکت پر نادم ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نفرت یا دھمکی کے ذریعے سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔