پنجاب میں سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل
نئے تدریسی اوقات کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے تدریسی اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی، ’کیریکٹر ڈاٹ اے آئی‘ کو مقدمے کا سامنا
اوقات کار کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اوقات کار کا نفاذ کر دیا گیا ہے، یہ اوقات 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے اور تدریسی عمل کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں
لڑکوں کے سکولوں کے اوقات
نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لڑکیوں کے سکولوں کے اوقات
لڑکیوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو 12 بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع
ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات
ڈبل شفٹ نظام والے سکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ صبح 8 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گی اور 12 بج کر 45 منٹ پر ختم ہو گی، جمعہ کے روز یہ شفٹ ساڑھے بارہ بجے ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی تاریخ بن رہی ہے، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے سامنے 8ویں بار ریاست نے پولیس کھڑی کی ،صحافی امیر عباس
لڑکوں کی دوسری شفٹ
لڑکوں کے لئے دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کو کلاسیں دو بجے شروع ہوں گی اور پانچ بجے چھٹی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کار ریسنگ کر کے ویوز حاصل کرنے کا جنون امریکی یوٹیوبر کی جان لے گیا
لڑکیوں کے ڈبل شفٹ سکولز
لڑکیوں کے ڈبل شفٹ سکولز میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعرات 8 بج کر 30 پر شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ کو ختم ہو گی، جمعہ کو یہ شفٹ 12 بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔
لڑکیوں کی دوسری شفٹ
لڑکیوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک بارہ بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گی اور 4 بج کر 45 منٹ پر ختم ہو گی، جبکہ جمعہ کو کلاسیں 1 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو کر 4 بج کر 45 منٹ تک جاری رہیں گی。








