پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ کا ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔
احتجاج اور توڑ پھوڑ کی مذمت
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا۔ مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا۔ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا؟ ریاست نے فیصلہ کیا کہ پاکستان ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بنیادی حقوق کی تحفظ کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بنیادی حقوق صلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ کہ ہڑتال کی کال کو رد کیا۔ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، اور ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔