آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

کامرون گرین کی دستبرداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس ساڑھے 12بجے تک ملتوی
کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے مگر انہیں احتیاطی طور پر نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لبوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب
ری ہیب اور ایشیز کی تیاری
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کرکے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
مارنوس لبوشین کی فارم
خیال رہے کہ مارنوس لبوشین نے ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں۔
ون ڈے میچز کا شیڈول
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جو بالترتیب پرتھ، ایڈلیڈ اور سڈنی میں شیڈول ہیں۔