طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہوں گے؛ذرائع وزارت خارجہ
طاہر اندرابی کی نئی ذمہ داریاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
پیشگی تجربہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طاہر اندرانی وزارت خارجہ میں گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ طاہر اندرابی تیونس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور جنیوا میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری اور مذاکرات کا راستہ سپیکر کے ذریعے ہی ہے، مشروط مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوتے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
حالیہ حیثیت
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر اندرابی اس وقت وزارت خارجہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبہ کے نگراں ہیں۔
شفقت علی خان کی نئی تعیناتی
وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔








