پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان میں سردی کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے خاتمے پر شامی عوام کو مبارکباد دی
محکمہ موسمیات کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو ٹیون کے بغیر وہ گلوکارہ نہیں: آئمہ بیگ اور سارہ رضا کا ایک دوسرے سے سامنا، آٹو ٹیون کے استعمال کو ‘باعث شرم’ کیوں قرار دیا؟
موسمی پیش گوئی کا جائزہ
محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ جبکہ بارش معمول یا معمول سے کچھ کم متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
سرمای کی لہریں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر عارضی طور پر سردی کی ایک سے زائد لہر آ سکتی ہیں، لیکن پورے ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا
لانینا کی موجودگی
ماحولیاتی تجزیوں کے مطابق، اس وقت بحرالکاہل کے استوائی علاقے میں کمزور سے درمیانے درجے کی ’’لانینا‘‘ کیفیت موجود ہے۔ تاریخی طور پر، لانینا کی موجودگی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں موسمِ سرما کے نظاموں کی شدت اور تعداد کو کم کرتی ہے۔
موسمی اثرات کا تجزیہ
اس کے نتیجے میں مغربی ہواؤں کی سرگرمیوں میں کمی، شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برفباری و بارش کی مقدار میں کمی، اور میدانوں میں نسبتاً معتدل درجہ حرارت دیکھنے میں آتا ہے۔








